کراچی: نارتھ کراچی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی، اہل علاقہ کا احتجاج

کراچی (تشکر نیوز): نارتھ کراچی کے الحمید اسکول کے قریب شاہنواز بھٹو کالونی جانے والے ڈبل روڈ پر درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے، جس پر اہل علاقہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اہل علاقہ کا مؤقف

ضلع ملیر اور کورنگی پانی کی قلت سے شدید متاثر، ایم ڈی واٹر بورڈ پر مبینہ کرپشن کے الزامات

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ غیر قانونی کٹائی تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ہو رہی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ کٹائی سامنے موجود مکان کے مالک کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، جس نے مزدوروں کو درخت کاٹنے کے لیے مامور کیا ہے۔

مزدوروں کا موقف

مزدوروں نے کہا کہ وہ صرف ہدایت پر عمل کر رہے ہیں اور اس معاملے کے بارے میں مالک مکان سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔

شکایات کا اندراج

علاقہ مکینوں نے مددگار 15 پولیس اور ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کو شکایت درج کروا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس غیر قانونی کٹائی کو روکا جائے اور درختوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ماحولیاتی نقصان پر تشویش

 

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی نقصان ہو رہا ہے، جبکہ یہ درخت علاقے کی خوبصورتی اور ماحولیاتی توازن کا اہم حصہ تھے

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!