اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر حکومت پاکستان نے بی بی سی سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔
ریاست کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم
حکومت پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پر بی بی سی کے خلاف شکایت درج کروادی گئی، تاہم بی بی سی کی مینجمنٹ کو باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ بی بی سی نے 27 نومبر کو ہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کی، دنیا بھر میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میڈیار پورٹنگ میں صحافتی اقدار خیال رکھنا انتہائی اہم ہے، 27 نومبر کو بی بی سی نے پی ٹی آئی کی درجنوں ہلاکتوں کی خبر نشر کی، حساس موضوع پر بی بی سی نے تینوں رپورٹس میں غلط اور گمراہ کن اعدادو شمار نشر کیے۔
حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کسی بھی معاشرے میں شفافیت کے لیے ناگزیر ہے، غلط خبراورگمراہ کن اعدادو شمارنشر کرنے پر بی بی سی اپنی غلطی کی تصحیح کرے۔