ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد، 28 نومبر 2024: ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی سربراہی میں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ٹوبیکو کنٹرول اجلاس: عوامی مقامات پر انسداد سگریٹ نوشی کے اقدامات کا فیصلہ

دورے کے دوران شرکاء کو پاکستان کے میری ٹائم چیلنجز، پاک بحریہ کی حکمت عملی، میری ٹائم آگاہی کے فروغ اور ساحلی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات کی اور اپنے خطاب میں میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی استعداد پر گفتگو کی۔ انہوں نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول، ساحلی تحفظ، اور ہاربر ڈیفنس اقدامات کے ذریعے پاک بحریہ کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

وفد میں ارکان پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران، میڈیا، اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔ انہوں نے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا اور قیمتی تجاویز پیش کیں۔

 

 

60 / 100

One thought on “ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!