پیپلز پارٹی کے 57ویں یومِ تاسیس کے جلسے کی تیاریاں: سعید غنی کا ریلوے گراؤنڈ کا دورہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کالا پل کے قریب ریلوے گراؤنڈ کا دورہ کیا اور پیپلز پارٹی کے 57ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہونے والے جلسے کی تیاریوں
کا جائزہ لیا۔

ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
دورے کے دوران ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری، نجمی عالم، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ٹاؤن چیئرمینز فرحان غنی، راشد خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تیمور سیال، سرور غازی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

سعید غنی نے بتایا کہ جلسہ پہلے نشتر پارک میں ہونا تھا، تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کا مقام تبدیل کرکے ریلوے گراؤنڈ رکھا گیا ہے۔ جلسہ 30 نومبر کو دوپہر 4 بجے شروع ہوگا، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ مقام کی تبدیلی کے بعد انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو بلا تفریق عوامی خدمت کرنے والی واحد جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے کام کیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے کہا کہ بانی جماعت شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک، قیادت نے جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے 30 نومبر کے جلسے کو تاریخی قرار دیا اور بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع، یوسیز، اور وارڈز کی سطح پر جلسے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

One thought on “پیپلز پارٹی کے 57ویں یومِ تاسیس کے جلسے کی تیاریاں: سعید غنی کا ریلوے گراؤنڈ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!