کراچی ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون اسمگلر کے لباس سے ڈیڑھ کلو کوکین برآمد

کراچی (تشکر نیوز:)  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے برازیل سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق برازیل سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کی کلیئرنس کے دوران ایک مشکوک برازیلین خاتون مسافر کی تلاشی لی گئی۔

ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

تلاشی کے دوران ملزمہ کے زیر جامہ سے مائع حالت میں پلاسٹک شاپر میں چھپائی گئی 1 کلو 396 گرام کوکین برآمد ہوئی، جس کی مارکیٹ ویلیو ایک کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

حکام نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کے لیے نت نئے طریقوں کا استعمال اے این ایف کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے، تاہم فورس منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

57 / 100

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون اسمگلر کے لباس سے ڈیڑھ کلو کوکین برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!