...

سرکاری کاروائیاں: کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی منشیات و گٹکا فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری

کیماڑی (تشکر نیوز) – کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس نے دو مختلف مقامات پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اور گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون اسمگلر کے لباس سے ڈیڑھ کلو کوکین برآمد

پہلی کارروائی میں پولیس نے سلطان آباد سے عبدالقادر نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کی گئی۔

دوسری کارروائی میں فرید نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس سے 50 عدد گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر یہ کاروائیاں کی گئیں، جن کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس، انسپکٹر نفیس الرحمان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کی۔

 

 

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے پولیس کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے جرائم کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.