اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 18 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی/راولپنڈی/کوہاٹ (تشکر نیوز) اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تین مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 18 لاکھ سے زائد مالیت کی 20.555 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

وفاقی کابینہ کا فیصلہ: تمام عارضی آسامیاں ختم کرنے پر عملدرآمد شروع

راولپنڈی کی کارروائی میں لالہ زار روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب سے ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

 

 

دیگر کارروائیوں میں اے این ایف نے کوہاٹ سے 11.155 کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ مشرقی بائی پاس کراچی کے قریب ملزم سے 7.200 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام آئس ضبط کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

67 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!