پی اے ایف اور چینی فضائیہ کی مشق پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر منعقد

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کی مشترکہ مشق "انڈس شیلڈ” پاکستان کی آپریشنل بیس پر منعقد کی گئی۔ اس مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے دستے جدید ترین آلات اور حربی ٹیکنالوجی کے ساتھ شامل ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی فضائیہ نے اے ای ایس اے ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سسٹمز سے لیس جے ٹین سی اور جے 16 طیاروں کے ذریعے اپنی شمولیت یقینی بنائی، جبکہ مہلک ایچ کیو 22 ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایئر بورن الیکٹرانک وارفیئر وائی ٹی جی نائن پلیٹ فارم کے ساتھ کے جی 500 ایئر بون ارلی وارننگ سسٹم بھی مشق کا حصہ تھے۔

پاکستان ایئر فورس نے اس مشق میں اپنے جے ٹین سی اور جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی کارکردگی کو حقیقت سے قریب تر جنگی ماحول میں آزمایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ وسیع پیمانے پر ہونے والی مشقیں پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل تیاریوں اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہیں۔

 

 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ "انڈس شیلڈ” پاکستان اور چین کے درمیان فضائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کا مظہر ہے، اور اس مشق سے دونوں فضائی افواج کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

51 / 100

One thought on “پی اے ایف اور چینی فضائیہ کی مشق پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر منعقد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!