...

ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کی سیلنگ کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت کے سوالات

کراچی: سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کی سیلنگ کے خلاف درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلینک کی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی وجہ سے کارروائی کی گئی تھی۔ ایس بی سی اے کے وکیل نے بتایا کہ عمارت کے اندر متعدد تبدیلیاں کی گئیں جن کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ درکار تھا۔

چیف جسٹس کا تقرر، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ارکان کے نام طلب

عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کارروائی کس قانون کے تحت کی گئی، جس پر وکیل نے بتایا کہ مذکورہ عمارت 1991 میں تعمیر کی گئی تھی اور 2002 میں اس میں تبدیلیاں کی گئیں، مگر اپروول پلان میں کہیں بھی کلینک کا ذکر نہیں تھا۔

درخواست گزار کے وکیل انور منصور خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا اور ان پر مس یوز آف پراپرٹی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ شکایت کنندہ خود خالد بن ولید روڈ پر رہائش پذیر ہے۔

 

 

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر معاملے پر کنٹرول کی کوشش کی جارہی ہے۔

55 / 100

One thought on “ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کی سیلنگ کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت کے سوالات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.