ملیر (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید شارق جمال نے ملیر انگلش گورنمنٹ بوائز پرائمری اور سیکنڈری اسکول ملیر کالا بورڈ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد والدین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایتوں کا جائزہ لینا تھا کہ بچے اسکول کے کوریڈور میں بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔
کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 187.3 بلین روپے مختص، 87 بڑے منصوبے جاری: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
دورے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ایک کمرے میں دو کلاسز کے بچے بیک وقت پڑھ رہے ہیں جبکہ اسٹاف روم کی عدم موجودگی کی وجہ سے اساتذہ کو سائنس لیب میں بیٹھنا پڑ رہا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ وہ کئی بار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس حوالے سے لیٹر لکھ چکے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اور شکایات کا انبار لگا ہوا ہے۔