کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیر داخلہ ضیا لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ نے شرکت کی۔
کراچی میں غیر معیاری آر او پلانٹس کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 11 پلانٹس سیل
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس سال کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 187.3 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 988 اسکیموں پر 76.95 بلین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ کراچی کے چھ بڑے منصوبوں کے لیے 103.05 بلین روپے مختص ہیں جبکہ ضلعی اے ڈی پی کے تحت 7.3 بلین روپے مختلف اسکیموں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ شہر میں 87 منصوبے 248 بلین روپے کی لاگت سے جاری ہیں، جن میں سے ہر منصوبے پر 500 ملین روپے یا اس سے زائد خرچ ہو رہے ہیں۔ شہر کی 988 اسکیموں میں سے 346 اسکیموں کو مکمل فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔