ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا امکان روکا جا سکتا ہے، غزہ میں جنگ بندی مشکل: جو بائیڈن

تشکر نیوز:  امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے، تاہم غزہ میں جنگ بندی کرنا انتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، برلن کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے تنازعات کو وقتی طور پر ختم کرنے کے امکانات موجود ہیں اور اس کے لیے مختلف مواقع پر غور کیا جا رہا ہے۔

مہنگائی کی شرح 15.02 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ اسرائیل میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کب اور کیسے کارروائی کرے گا، لیکن انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ ان کے ساتھی اس بات سے متفق ہیں کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو وقتی طور پر روکا جا سکتا ہے، لیکن غزہ میں جنگ بندی کی صورتحال زیادہ پیچیدہ ہے۔

دریں اثنا، یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے بھرپور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے خطے میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

بائیڈن نے لبنان میں جنگ بندی کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں یہ ممکن ہو سکتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال زیادہ چیلنجنگ ہے، جہاں حماس اور حزب اللہ کی جانب سے لڑائی جاری رکھنے کے عزم نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد جنگ بندی کی امیدوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا امکان روکا جا سکتا ہے، غزہ میں جنگ بندی مشکل: جو بائیڈن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!