کراچی: سندھ کی 28 جامعات کے 450 سے زائد طلباء نے آئی ایس پی آر کے تحت رینجرز ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران طلباء نے رینجرز کی لائیو فائرنگ، دفاعی مشقیں اور دیگر حفاظتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
کراچی: کلاکوٹ پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 2 منشیات سپلائرز گرفتار
طلباء نے کہا کہ یہ تجربہ انہیں افواج پاکستان اور رینجرز کے عزم، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے آئی ایس پی آر کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ملک سے محبت بلکہ قومی شعور بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس موقع پر طلباء نے سندھ رینجرز کے 1995 سے کراچی اور سندھ میں عوامی خدمات اور امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار کو بھی سراہا اور ادارے کے افسران و جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔