کراچی (ڈسٹرکٹ سٹی پولیس) – کلاکوٹ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے دو منشیات سپلائرز فاروق عرف مایا اور شاہ نواز عرف شاہی کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی: مومن آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران نوجوان قتل، تین ملزمان گرفتار
ملزمان کو کلاکوٹ پولیس کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان عادی اور پیشہ ور ہیں اور پہلے بھی متعدد سنگین مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ فاروق عرف مایا گروپ کا لیڈر ہے اور اس سے قبل پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے، جبکہ شاہ نواز عرف شاہی پر اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کے 5 مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
