برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر تجاوزات کے خاتمے کا بڑا آپریشن

کراچی: انتظامیہ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر سافٹ اور ہارڈ اینکروچمنٹ کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو تجاوزات سے مکمل پاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران متعدد پتھاروں کو قبضے میں لیا گیا اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یونائیٹڈ مسلم فورم کے وفد کی ایس ایس پی سینٹرل سے ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کے مطابق آپریشن کے دوران 10 دکانیں سیل کی گئیں اور فوڈ اسٹریٹ کے تمام فٹ پاتھ کلیئر کر دیے گئے تاکہ شہری بلا رکاوٹ چل پھر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ برنس روڈ میں کھانوں کے اسٹالوں کی بھرمار شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا تھا۔

حاظم بھنگوار نے واضح کیا کہ برنس روڈ اپنی روایتی کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے، لیکن یہاں قانون کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، بصورت دیگر مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے آج کے آپریشن کو سراہا اور انتظامیہ اس پر شکر گزار ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

WhatsApp Image 2026 02 13 at 7.29.09 PM WhatsApp Image 2026 02 13 at 7.29.10 PM

68 / 100 SEO Score

One thought on “برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر تجاوزات کے خاتمے کا بڑا آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!