علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

تشکر نیوز:  انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ انتظامی جج راجا جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی، کیونکہ دونوں مستقل جج رخصت پر تھے۔ عدالت میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وکلا، نیاز اللہ نیازی، عثمان گل اور سردار مصروف پیش ہوئے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا امکان روکا جا سکتا ہے، غزہ میں جنگ بندی مشکل: جو بائیڈن

سماعت کے دوران انتظامی جج نے وضاحت کی کہ وہ اس عدالت کے ڈیوٹی جج نہیں ہیں، اس لیے ضمانت پر کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے۔ بعدازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 

 

یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ دونوں بہنوں پر تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، اور 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کے دوران ان سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

62 / 100

One thought on “علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!