تشکر نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پاک ایران سرحد کے قریب اولڈ میرین پوسٹ کے علاقے میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ خفیہ اطلاعات پر کیے گئے اس آپریشن کے دوران ایک کشتی کو قبضے میں لیا گیا، جس میں 4 بوریاں اور 2 ایل پی جی سلنڈرز میں اسلحہ اور منشیات چھپائی گئی تھی۔
کراچی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں: 19 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری
کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان میں 34 کلوگرام آئس، 42 کلوگرام ہیروئن، اور 5.56 ملی میٹر کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان برآمد شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 26.2 ملین ڈالر ہے۔
یہ کامیابی پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی سرحدوں کو محفوظ اور منشیات کے کاروبار کو ختم کرنا ہے۔