...

پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فواد خان ایک بار پھر بولی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ بولی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق فواد خان 2016 میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکاری کرنے کے بعد اب بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی، ساتھی بھارتی اداکارہ کا نام بھی سامنے آ گیا

رپورٹس کے مطابق فواد خان بھارت کی معروف اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ رومانوی اور مزاحیہ فلم میں جلوہ گر ہوں گے تاہم یہ پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

فلم ڈائریکٹر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور اسے خفیہ رکھا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخرمیں ہوگا، فلم کی ریلیز سال 2025 سال کے آخر یا 2026 کے آغاز میں متوقع ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارت کے بجائے نیویارک اور لندن سمیت مختلف بین الاقوامی مقامات پر کی جائے گی۔

 

 

فواد خان نے اس سے قبل 2014 میں سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ سے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد انہیں بہترین میل ڈیبیو کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس کے بعد انہوں نے کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں اداکاری کی تھی۔

50 / 100

One thought on “پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.