PMDC کے زیر انتظام داخلہ ٹیسٹ کے دوران ریسکیو 1122 سندھ کی بھرپور خدمات

تشکر نیوز:  22 ستمبر 2024 کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے زیر انتظام جامعہ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 سندھ، ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 سندھ کی ٹیمیں دونوں امتحانی مراکز میں بھرپور طور پر موجود رہیں۔

کراچی کے تمام ٹاؤنز آئی ٹی تربیت فراہم کریں، سعید غنی

ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان، حسان الحسیب کے مطابق پیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی ماہرین بمعہ ایمبولینس، فائیر بریگیڈ، فائیر سیفٹی سلنڈرز اور دیگر ریسکیو آلات کے ہمراہ امتحانی مراکز کے اندر اور باہر تعینات رہے۔ ٹیسٹ کے دوران طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو ہنگامی حالات میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

   

 

 

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ٹیسٹ کے آغاز سے اختتام تک مکمل نگرانی کی جبکہ دیگر ریسکیو اسٹیشنز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ خواتین اور مرد اہلکاروں نے اس دوران موثر اور بھرپور خدمات انجام دیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

64 / 100

One thought on “PMDC کے زیر انتظام داخلہ ٹیسٹ کے دوران ریسکیو 1122 سندھ کی بھرپور خدمات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!