گستاخانِ رسول ﷺ کو سزا دینے کی بجائے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے، شاداب رضا نقشبندی

تشکر نیوز:  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، مگر افسوس کہ ملک میں عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، اور گستاخانِ رسول کو سزا دینے کے بجائے بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان رشدی اور آسیہ ملعونہ جیسے گستاخ رسول کو منطقی انجام تک پہنچانے کی بجائے بیرون ممالک روانہ کیا گیا، جس سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

ایس آئی یو پولیس کی کامیاب کارروائی: بھتہ خور گرفتار، اسلحہ برآمد

شاداب رضا نقشبندی نے لیاقت آباد ڈاکخانہ میں تاریخی عظیم الشان میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کی عزت و حرمت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اور گستاخانِ رسول کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسلام دشمن عناصر کبھی بھی ہمیں میلاد مصطفیٰ ﷺ منانے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے سندھ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کی فوری گرفتاری اور پولیس مقابلے میں ہلاکت نے یہ ثابت کیا کہ جو بویا وہی کاٹا۔ شاداب رضا نقشبندی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شعائر اسلام کی توہین کرنے والوں کو آئینی سزائیں دی جائیں اور سوشل میڈیا پر اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

 

انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی کراچی، اور دیگر حکومتی افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

50 / 100

One thought on “گستاخانِ رسول ﷺ کو سزا دینے کی بجائے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے، شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!