تشکرن نیوز: پاکستان رینجرز سندھ نے عوامی مدد اور مختلف جرائم سے نمٹنے کے لیے 1101 ایمرجنسی نمبر کو مزید فعال کر دیا ہے۔ سندھ رینجرز ہیڈ کواٹر میں ایمرجنسی اینڈ ریسکیو سروس کے لیے ایک جدید مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے، جہاں شہر بھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں کی مرمت کا وعدہ پورا نہ ہوا، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ شہری 1101 نمبر پر رابطہ کر کے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، جن پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ بھتہ خوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان یا کسی بھی سنگین جرم میں ملوث ملزمان سے نمٹنے کے لیے رینجرز ہر وقت تیار ہے۔
رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر یومیہ 200 سے زائد کالز موصول ہو رہی ہیں۔ اس نظام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لیے رینجرز واٹس ایپ نمبر اور ایس او ایس سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے بھی شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔