تشکر نیوز: کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنا ایک مشکل آزمائش بن گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہ وعدہ تاحال وفا نہیں ہو سکا۔
سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں، قیمتیں بے قابو
سولہ اگست کو میئر کراچی نے تباہ حال سڑکوں کی مرمت شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر اس وعدے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ لیاقت آباد، ڈاکخانہ، ناظم آباد، خاموش کالونی، پاک کالونی، گلشن اقبال، اور گلستان جوہر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی خراب حالت نے شہریوں کو حادثات، ٹریفک جام، اور صحت کے مسائل کا سامنا کروا دیا ہے۔
میئر کراچی کی جانب سے شہریوں کو بار بار تسلیاں دی گئیں اور مرمتی کام کے آغاز کا وعدہ کیا گیا، مگر ان وعدوں کی تکمیل میں تاخیر نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔