کراچی پولیس کی جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 32 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت شہر میں انسداد جرائم کی کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران، کراچی پولیس نے 18 مختلف مقابلوں میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 01 ڈاکو کو ہلاک اور 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 32 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے 26 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 18 موٹر سائیکلیں، اور 01 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ، کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں پولیس نے مجموعی طور پر 776 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

کراچی ائرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ سعودی عرب جانے والے مسافر کی گرفتاری

منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران، پولیس نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 54 کلو 208 گرام چرس، 02 کلو 275 گرام آئس/کرسٹال، ہیروئن اور شراب برآمد کی۔ مزید برآں، گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 78 مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 02 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی اور چوری شدہ 47 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔ پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی، اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

One thought on “کراچی پولیس کی جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 32 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!