سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 پر اہم اجلاس، جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

تشکرنیوز: وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ سب کمیٹی نے سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 کا جائزہ ڈرافٹ پیش کیا۔ اس ڈرافٹ میں مختلف تجاویز پر مبنی تفصیلات شامل کی گئی ہیں، جنہیں کابینہ اجلاس میں مزید بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آرمی چیف سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اجلاس میں پراسیکیوٹرز، ایڈووکیٹ جنرلز، سیکریٹریز لاء، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے زیر بحث ایکٹ کی تجاویز اور ان کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

 

وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ منشیات کنٹرول ایکٹ کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے اور قوانین کے نفاذ اور بہتری کے لیے ان کا فرض ہے کہ ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس کے دوران نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 2024 کے ڈرافٹ کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی اور حذف شدہ تجاویز کو ڈرافٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا۔

59 / 100

One thought on “سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 پر اہم اجلاس، جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!