کارساز حادثہ: انصاف نہ ملا تو عدالت جاؤں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

تشکر نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کارساز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کارساز واقعے میں انصاف نظر نہ آیا تو وہ بحیثیت گورنر لواحقین کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 پر اہم اجلاس، جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

گورنر سندھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، اور ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ اگر انصاف نہیں ملا تو وہ خود لواحقین کے ساتھ عدالت کا رخ کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوئی بھی طاقتور ہو، اللہ کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور وکلاء سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ اس کیس کی مانیٹرنگ کریں تاکہ انصاف میں تاخیر نہ ہو۔

 

 

واضح رہے کہ چند روز قبل کارساز کے علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو روند کر ہلاک کر دیا تھا۔

58 / 100

One thought on “کارساز حادثہ: انصاف نہ ملا تو عدالت جاؤں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!