تشکر نیوز: آرمی چیف سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس کی تصدیق پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس وفد میں نو ممالک سے تعلق رکھنے والے 44 طلبہ شامل تھے۔
عزیز آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار
ملاقات کے دوران پاکستان کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی، اور آرمی چیف نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے پس منظر میں تعلیم اور مثبت سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے وفد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر رائے قائم کریں۔
آرمی چیف نے مس انفارمیشن اور فیک نیوز کے منفی اثرات پر بھی گفتگو کی، جس پر ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے تعمیری مکالمے کے لیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں علاقائی امن، انسداد دہشت گردی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔