یوم آزادی؛ مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

تشکر نیوز:  یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔

مسلح افواج دفاع کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں: CJCSC، سروسز چیفس

ملک بھر میں 77 واں جشنِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں آج صبح کراچی میں بابائے قوم، قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ یہ روایت ہر سال 14 اگست کو نبھائی جاتی ہے، جہاں نیول اکیڈمی کے کیڈٹس بابائے قوم کے مزار پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

 

 

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، جبکہ پریڈ کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر احمد حسن تمغہ بسالت نے کی۔ اعزازی گارڈز میں دو دستے شامل تھے، ایک پاک بحریہ کے سیلرز کا اور دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کا۔

57 / 100

One thought on “یوم آزادی؛ مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!