تشکر نیوز: مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو 77 ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
77 ویں یوم آزادی پر وفاق اورصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس موقع کو مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کی جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں اور قوم کی طرف سے ان پر کیے گئے اعتماد کو برقرار رکھنے کا وعدہ کرتی ہیں۔ مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ محنت سے حاصل کی گئی آزادی کو عزت اور وقار کے ساتھ محفوظ رکھیں گے۔
ملک بھر میں آج 77 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔