تشکر نیوز: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔
یوم آزادی کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ واقعہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان میں پیش آیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس تصادم میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ پاک فوج کے 4 جوان، حوالدار نثار حسین، نائیک راشد گل، نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت، جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔