اورنگی میں جعلی ادویات کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی مشتبہ ادویات، مشینری، اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے۔
ترک بحری افواج کے چیف آف اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، باہمی تعاون پر گفتگو
پولیس نے ایک رہائشی احاطے میں قائم جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں ادویات کی تیاری اور پیکنگ کی جا رہی تھی۔ فیکٹری سے بڑی مقدار میں مشتبہ اینٹی بائیوٹک ادویات پکڑی گئیں، جو پیک کی جا رہی تھیں۔ چھاپے کے دوران فیکٹری کے مالک سید زیاد اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ جعلی ادویات مختلف شہروں میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران ادویات کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور مشینری، بشمول پاوڈر اور لیکویڈ مکسنگ مشینیں، پیکنگ مشینیں، اور پرنٹنگ مشینیں، بھی برآمد کی گئیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے