جمشید کوارٹر میں ڈیری شاپس پر کمشنر کراچی کی ہدایت پر کریک ڈاؤن، ملاوٹ زدہ دودھ ضائع

کراچی میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر ہاشم مسعود نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ ڈیری شاپس پر کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران بہادر آباد میں 4 ڈیری شاپس میں دودھ غیر معیاری پایا گیا جبکہ ایک ڈیری شاپ پر ڈیٹرجنٹ کے نشانات بھی ملے، جس پر اس دوکان کو سیل کر دیا گیا۔

کراچی: ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی بازیابی، 160 دکانیں اور 7 گودام غیر قانونی قبضے سے واگزار

کل چار ڈیری شاپس کو سیل کیا گیا اور ایک دوکان کا سندھ فوڈ اتھارٹی لائسنس منسوخ کر کے قانونی کارروائی کی گئی۔ ملاوٹ زدہ دودھ کی 200 لیٹر مقدار اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ضائع کرائی گئی۔

ہاشم مسعود نے بتایا کہ متعدد خلاف ورزیاں تھیں جن کی وجہ سے ڈیری شاپس کو سیل اور 1.5 لاکھ روپے کے چالان کیے گئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مشکوک ڈیری شاپس پر نظر رکھیں اور شکایات درج کروائیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیری مالکان کو ہدایت دی کہ صفائی کے انتظامات اور دودھ و دہی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp Image 2026 03 17 at 6.42.49 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 17 at 6.42.49 PM 1 1 WhatsApp Image 2026 03 17 at 6.42.49 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 17 at 6.42.49 PM 3 WhatsApp Image 2026 03 17 at 6.42.50 PM WhatsApp Image 2026 03 17 at 6.42.50 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 17 at 6.42.50 PM 2

60 / 100 SEO Score

One thought on “جمشید کوارٹر میں ڈیری شاپس پر کمشنر کراچی کی ہدایت پر کریک ڈاؤن، ملاوٹ زدہ دودھ ضائع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!