ترک بحری افواج کے چیف آف اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، باہمی تعاون پر گفتگو

قیادت میں ترک وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں چھٹے پاک-ترک بحری ماہرین کے اسٹاف مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی شہداء پولیس کے اعزاز میں تقریب میں شرکت

وفد کا استقبال پاک بحریہ کے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کیا۔ بعد ازاں، ترک چیف آف اسٹاف نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک ایڈمرل نے پاک بحریہ کے مختلف اقدامات جیسے کمبائنڈ ٹاسک فورسز 150 اور 151 میں شمولیت، "امن” مشقوں کا انعقاد، اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) کے ذریعے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کو سراہا۔

 

 

مذاکرات کے دوران آپریشنز، تربیت، اور تکنیکی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترک وفد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے مزید تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بحری افواج کے درمیان تعاون، بشمول جہازوں اور سسٹمز کی تعمیر و اپ گریڈیشن، کو اجاگر کیا گیا۔

62 / 100

One thought on “ترک بحری افواج کے چیف آف اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، باہمی تعاون پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!