ایران نے خارگ آئل ٹرمینل پر حملے کی صورت میں توانائی کے مراکز پر فیصلہ کن جواب کی دھمکی دے دی

تہران: ایران نے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئل ٹرمینل پر کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکا اگر خارگ میں تیل تنصیبات پر حملہ کرتا ہے تو ایران اس کے جواب میں اس ملک کی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنائے گا۔

پاک افواج کا آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کی پوسٹ تباہ

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی فوج ہر معاملے میں وارننگ کے ساتھ عمل بھی کرتی ہے اور پڑوسی ممالک کو پیغام دیا کہ جو بھی ملک امریکا کو اپنے علاقے سے خارگ جزیرے پر حملے کی اجازت دے گا، ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک روز قبل ایران کے خارگ جزیرے پر ممکنہ حملے کا اشارہ دیا تھا۔ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل دور واقع ہے اور ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز ہے، جس کے ذریعے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات کی جاتی ہیں۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!