پاک افواج کا آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کی پوسٹ تباہ

پاک افواج کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طور خم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک پوسٹ پر کامیاب حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

جمشید کوارٹر میں ڈیری شاپس پر کمشنر کراچی کی ہدایت پر کریک ڈاؤن، ملاوٹ زدہ دودھ ضائع

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج اپنے اہداف کے حصول تک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی فوجی تنصیبات اور ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اس سے قبل 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں بھی افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

کابل میں کیے گئے حملوں میں پاک فوج نے دو اہم مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو تباہ کیا، جس سے دشمن کی عسکری استعداد کم ہوئی۔

یہ کارروائیاں پاک فوج کی سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی امن کے قیام کے عزم کا حصہ ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاک افواج کا آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کی پوسٹ تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!