تشکر نیوز: حضرت بابا فرید مسعود گنجِ شکر (رح) کے 782 ویں عرسِ مبارک کے موقع پر حضرت خواجہ سید محمد نظام الدّین اولیاء محبوب الٰہیؒ (دہلی شریف) کی جانب سے خصوصی غلاف پیش کیا گیا۔
یہ غلاف سجادہ نشین (پاکستان) صاحبزادہ سید محمد فرحان نظامی مد ظلہ العالی کی سرپرستی اور صدارت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
ڈیجیٹل میڈیا انقلاب کا باعث، پابندیاں مسائل کا حل نہیں، صابر حسین قائم خانی
سجادہ نشین صاحبزادہ سید محمد فرحان نظامی نے کہا کہ حضرت بابا فرید مسعود گنجِ شکر (رح) کی تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں ان کے پیغامِ محبت و امن کو عام کرنا چاہئے۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں نے بابا فرید کی تعلیمات اور ان کے پیغامِ انسانیت کو سراہا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین نے بھی دعا میں شرکت کی اور بابا فرید کے دربار پر حاضری دی۔
عرس کی تقریبات کے دوران مختلف دینی اور روحانی محافل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور مشائخ نے حضرت بابا فرید کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ محفل سماع اور قوالی کی بھی خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں، جن میں صوفیانہ کلام اور نعتیہ کلام پیش کئے گئے۔
حضرت بابا فرید کے 782 ویں عرس کی یہ تقریبات روحانی اور دینی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔