کراچی میں 28 سال سے سرگرم خطرناک ڈکیت پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

تشکر نیوز: شہر کراچی میں گزشتہ 28 سالوں سے ڈکیتیاں کرنے والے انتہائی خطرناک ملزمان کو پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق، ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 52 مقدمات درج ہیں۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

کیپٹن (ر) فیضان علی کے بیان کے مطابق، ملزمان وسیم اللہ عرف کمانڈو اور سید جاوید شفیق کو سائیٹ ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ یہ ملزمان پوش علاقوں میں بنگلوں میں وارداتیں کرنے اور بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔

گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول اور تھانہ درخشاں کی حدود سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل راجہ خالد نے ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر ایاز خان اور اسٹاف کے ہمراہ گرفتار کیا۔

ملزمان نے دوران تفتیش گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، تیموریہ، گزری، کلفٹن، سمن آباد اور شاہراہ فیصل کے علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ان کے دو ساتھی، شاہد عرف برگر اور شاہد عرف کالا، کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

 

 

ملزمان کے خلاف تھانہ سائیٹ بی میں مزید مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

56 / 100

One thought on “کراچی میں 28 سال سے سرگرم خطرناک ڈکیت پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!