تشکر نیوز: ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نے مددگار 15 گلستان جوہر یونٹ کے پولیس اہلکاروں کی بہادری پر ان کو شاباش دی۔
مورخہ 09 جولائی 2024 کو کالر غضنفر حسین نے مددگار 15 پر اطلاع دی کہ گلستان جوہر بلاک 10 نزد اوتاق ہوٹل کے پاس ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع ہے اور پولیس مدد درکار ہے۔
کراچی پولیس کا محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی پلان جاری
مددگار 15 گلستان جوہر سے ہیڈ کانسٹیبل عمران اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور کالر سے ملاقات کی۔ کالر کی نشاندہی پر ایک ڈکیت کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک پستول معہ دو زندہ راؤنڈ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
مددگار 15 گلستان جوہر نے ملزم اور برآمد شدہ سامان کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔