سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شاہراہِ فیصل پر عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کا منصوبہ

تشکر نیوز: حکومت سندھ کے احکامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) ایف ٹی سی بلڈنگ سے ایئرپورٹ تک عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کرے گی، ڈی جی SBCA عبدالرشید سولنگی نے کہا۔

عمارتوں کو خوبصورت بنانے کے لیے آرکیٹیکٹس کی خدمات لی جائیں گی، ڈی جی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی زیر صدارت شاہراہِ فیصل کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی ڈی ایس پی علی رضا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

اجلاس میں چیئرمین آباد آصف سم سم، ضلعی انتظامیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 (ایسٹ) اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔ شاہراہِ فیصل پر عمارتوں کی بیوٹیفیکیشن کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

ایس بی سی اے اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) مشترکہ طور پر امور انجام دیں گے۔ ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ایسٹ تعاون فراہم کرے گی۔

کراچی: بیرونی تزئین و آرائش کا کام ایف ٹی سی بلڈنگ سے ایئرپورٹ تک تمام رہائشی و کمرشل عمارتوں پر کیا جائے گا۔ بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے شادی ہالز، پیٹرول پمپس، رہائشی و کمرشل بلڈنگز کے لیے معیاری ایس او پی بنائی جائے گی۔

بیوٹیفیکیشن کے کام میں عمارتوں کا رنگ و روغن، لائٹنگ، صفائی ستھرائی اور روڈ کے دونوں اطراف شجرکاری شامل ہوگی۔ عمارتوں کے سامنے صفائی ستھرائی، شاہراہ کے درمیان گرین بیلٹ کی تزئین، درخت و پودے لگائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے شاہراہ فیصل کا تفصیلی دورہ کیا، آباد کے وفد سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے کئی بیرونی زبوں حالی کا شکار عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ شاہراہ فیصل ملکی امیج میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ صاف ستھری خوبصورت تعمیرات مہذب قوم کے بارے میں سفارتی، تجارتی و سیاحتی مہمانوں پر اولین تاثر قائم کرتی ہیں۔

خوشنما و بدنما تعمیرات ملک کا پہلا امیج ہوتی ہیں جو شہریوں کے مزاج، تہذیب و تمدن کی عکاسی کرتی ہیں، عبدالرشید سولنگی۔

65 / 100

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شاہراہِ فیصل پر عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!