رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تشکر نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی، احتساب عدالت کے جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی۔

احتساب عدالت کے جج نے حمزہ شہباز کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر مرتبہ پرائیویٹ ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیتے ہیں، آئندہ اگر میڈیکل پیش کرنا ہو تو سرکاری ہسپتال کا پیش کریں۔

بڑی خبر: گلشن مزدور کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف رات کی بڑی کارروائی

عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز کی کمر کی میڈیکل رپورٹس بھی آئندہ پیش کی جائیں، بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

 

 

دوسری جانب، شہباز شریف کے وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، عدالت نے کیس کی مزید کاروائی 5 اگست تک ملتوی کردی۔

62 / 100

One thought on “رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!