تشکرنیوز: پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلے جا رہے بارش سے متاثرہ ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ کا بارش کے بعد دوبارہ آغاز ہو گیا ہے اور بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن اسٹیڈیم اور اس کے اطراف شدید بارش کی وجہ سے ٹاس وقت پر نہ ہو سکا۔
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
میچ میں ساڑھے سات بجے ہونے والے ٹاس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سکی اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور میں روہت شرما نے ایک چھکے کی بدولت 8 رنز بنائے۔
ابھی پہلا اوور مکمل ہی ہوا تھا کہ میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کردی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو پویلین لوٹنا پڑا۔
تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ بارش کے باعث رکا رہا اور میچ دوبارہ شروع ہوا ویرات کوہلی نے نسیم شاہ کو چوکا لگایا لیکن ایک گیند بعد وہ کورز کے اوپر سے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عثمان خان کو آسان کیچ دے بیٹھے۔
بھارت نے دو اوورز میں 19 رنز بنا لیے تھے لیکن تیسرے اوور میں شاہین کی گیند پر ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میں روہت شرما بھی کیچ دے پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 13 رنز بنائے۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد بھارت نے چوتھے نمبر پر سوریا کمار کو بھیجنے کے بجائے ریشابھ پنت کا ساتھ دینے ایک اور بائیں ہاتھ کے بلے باز اکشر پٹیل کو بھیجا۔
اکشر پٹیل نے سنبھل کر ذمے دارناہ کھیل پیش کیا جبکہ ان کے ساتھ موجون پنت کافی خوش قسمت رہے جنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور بلے کے باہری کناروں سے لگنے والی گیندوں سے کافی رنز بٹورے۔
دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 39 رنز جوڑے لیکن اس مرحلے پر نسیم شاہ نے قومی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے اکشر پٹیل کی 18 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
ریشابھ پنت کو اننگز کے دوران اییک اور موقع اس وقت ملا جب عماد وسیم کی گیند پر عثمان ایک مرتبہ پھر ان کا کیچ نہ لے سکے۔
بھارت نے اب تک 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے ہیں۔
قبل ازیں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور اعظم خان کی جگہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد میچ آٹھ بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ بروقت شروع نہ ہو سکا اور اب میچ 8 بجکر 20 منٹ پر شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشمل ہے۔
بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخرزمان، عثمان خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر۔
اس سے قبل کرک انفو کے مطابق نیویارک میں صبح ساڑھے 9 سے 10 بجے تک تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے میدان کو ڈھانپ دیا گیا تھا لیکن آدھے گھنٹے بعد بارش کا سلسلہ رک گیا اور اب امپائر میدان کا جائزہ لینے کے بعد میچ کے آغاز کا فیصلہ کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں اور میدان میں دونوں ٹیموں کے کرکٹرز بھی اتر آئے ہیں۔
امپائرز نے میدان کے معائنے کے بعد فیصلہ کیا کہ جس کے بعد ٹاس ساڑھے 7 بجے اور میچ 8 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ماہرین کرکٹ نے میچ میں ٹاس کے کردار انتہائی اہم قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہو جائے گی جو پہلے باؤلنگ کر کے وکٹ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کی ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ کی طرح اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوچکی ہے اور اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو بھارت سمیت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف بھی جیت کو یقینی بنانا ہوگا۔
پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے، گروپ اے میں امریکا دو میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے اور بھارت آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
تاہم، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھارت کے خلاف کم بیک کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی ٹیم آج بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرے گی، کھلاڑیوں کو آج کے میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے اور وہ پچھلا میچ بھلاکر اس پر فوکس کریں گے۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کی بات کریں تو یہ اب تک انتہائی خطرناک ثابت ہوئی ہے اور اس پچ سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، البتہ بھارت اور آئرلینڈ کے میچ کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس میں بھارت کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے جس کے 12 میچوں میں سے پاکستان کو صرف 3 میں کامیابی ملی ہے، جب کہ آخری بار دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں میلبرن میں ہوا تھا، جہاں ویرات کوہلی نے شاندار اننگز کھیل کر پاکستانی ٹیم کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔
اس سے قبل دبئی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ اور بابر رضوان کی شاندار اوپننگ شراکت کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔