تشکر نیوز: پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کامیابی کے ساتھ زمینی مدار میں پہنچ گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق، 30 مئی کو خلا میں بھیجا گیا پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ زمین سے 38,786 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات
پاک سیٹ ایم ایم 1 زمینی مدار میں 2.38 مشرق پر موجود ہے اور اس کا وزن 5 ٹن ہے۔ یہ سیٹلائٹ مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے، جس سے ملک بھر میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینلز نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمینی مدار میں سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے