...

بہاولپور: گھریلو جھگڑے پر باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں گھریلو تنازع پر باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔

خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرفراز کا اپنی اہلیہ آسیہ سے جھگڑا چل رہا تھا جو اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔

ملزم سرفراز اپنے سسرال گیا اور بیوی سے جھگڑا کیا، اس موقع پر اس نے اپنی کمسن بیٹیوں 5 سالہ طیبہ اور 4 سالہ لائبہ کے سر پر لوہے کے آلے سے وار کیا جس کے نتیجے میں دونوں کمسن بچیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

 

 

46 / 100

One thought on “بہاولپور: گھریلو جھگڑے پر باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.