تشکر نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار
آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر خارجہ ہکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ممالک نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
ایرانی صدرابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
مزید بتایا کہ ترک وزیر خارجہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔