آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، نمائندہ آئی ایم ایف

تشکرنیوز: پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔

ایستھر پیریز کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے۔ پاکستانی حکام کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر گفتگو ہوگی۔

آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، نمائندہ آئی ایم ایف

مذاکرات کا مقصد بہتر اور مضبوط گورنس کی بنیاد رکھنا ہے۔  نمائندہ آئی ایم ایف نے بتایا کہ فریقین پائیدار معاشی ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے، ایسی ترقی جس سے تمام پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

واضح رہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مزید معاشی اصلاحات کی یقین دہانی کرادی۔ بجٹ میں کوئی نئی ٹیکس ایمنسٹی، چھوٹ یا رعایت نہیں دی جائے گی۔ نیا بجٹ آئی ایم ایف کی مکمل مشاورت سے تیار ہوگا۔ آئی ایم ایف سے مستقبل میں ضمنی گرانٹس جاری نہ کرنے کا بھی وعدہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت سے معاشی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ نگران دور میں شروع کردہ اصلاحات تاخیرکا شکار ہونے پر شکوہ بھی کیا۔

 

 

59 / 100

One thought on “آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، نمائندہ آئی ایم ایف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!