نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین، محمد عامر اور نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کی، بابر اعظم

کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کی۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ سیریز میں مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باؤلنگ پارٹنرشپ میں ہوتی ہے، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، دونوں کی بولنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو احساس بالکل مختلف ہوتا ہے، آج کے میچ میں یقیناً دباؤ تھا کیونکہ میں 4 سال بعد دوبارہ ملک کے لیے کھیل رہا تھا، اس کا کریڈٹ شاہین اور بابر کو جاتا ہے، جس طرح انہوں نے مجھ پر یقین ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بہت زیادہ فٹ محسوس کررہے ہیں اور مزید فٹنس پر کام کریں گے۔ محمد عامر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان بہت اچھا ماحول پے، ہمارا مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے اور اسی پر توجہ ہے کہ جتنا اچھا ماحول رکھیں اتنا بہتر ڈیلور کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے باؤلر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!