عیدکےدوسرےدن شہدائےوطن کوخراج تحسین، وطن کی مٹی ہررشتےسےپیاری ہے، اس میں شہیدوں کےخون کی آبیاری ہے۔
شہدائےارض پاک کےورثاکویقین ہےکہ انکےپیچھےپوری قوم کھڑی ہے، شہداکےلواحقین کوفخرہےکہ انکے بیٹےشہادت کےعظیم مرتبےپرفائزہوئے۔
بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے والدہ میجر منیب شہید نے کہا کہ اگر7بیٹے ہوتےتومیں انہیں ملک کےلیےقربان کردیتی، ہماری فوج ملک کےدفاع کےلیےکھڑی ہےاورہمیں اپنی فوج پرفخرہے۔
بیوہ میجرمنیب شہید نے بول نیوز سے خصوصی گفتگومیں کہا کہ مختلف تہواروں کےعلاوہ میں منیب کوہرلمحہ یادکرتی ہوں۔ بیوہ حوالدار شفیق شہید نے کہا کہ فخرہےکہ شہیدکارتبہ اللہ ہرکسی کوعطانہیں کرتا جبکہ بیٹی حوالدار شفیق شہید نے کہا کہ مجھے اپنے بابا پر فخرہے۔
عید کے موقع پر بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیوہ سپاہی امان علی شہید نے کہا کہ مجھےاپنےشوہرکی بہت کمی محسوس ہوتی ہے جبکہ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ عیدپرباباچیزیں لاتے اورہمیں گھمانےلےجاتے تھے۔