سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماع کل تک ملتوی کردی ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی پراسیکیوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی و دیگر عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔

کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، بیٹی گوہر بانو اور صاحبزادے زین قرشی بھی موجود ہیں، ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی، میجر (ر) لطاسب ستی، شاندانہ گلزار خان، سیمی ایزیدی، سیمابیہ طاہر، زرتاج گل، شیخ وقاص، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد میں کمرہ عدالت موجود ہے۔

سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں کیس سے متعلق تقریباً تمام تر خرابیاں واضح کرچکا ہوں، اب 2 گواہوں کے بیانات سے شروع کروں گا۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ دستاویزات سے متعلق اہم چیزیں ہیں، اسے بھی دیکھنا ہوگا، عدالت نے سلمان صفدر کو اعظم خان کے 164 کا بیان پڑھنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سلمان صفدر سے مکالمہ کیا کہ آپ اعظم خان کے مکمل بیان کو نہ پڑھیں بس جو مخصوص پیرگراف ہیں وہ پڑھیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!