آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

  کراچی:(تشکر نیوز) صدر پاکستان آصف زرداری  کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ  آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔ تشکر نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی مرتبہ پارلیمانی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور وہ  این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی  اسمبلی کی یہ نشست آصف علی زرداری کے صدرملکت بننے سےخالی ہوئی تھی۔

ریٹرننگ  افسر نے این اے207  سے  آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!