کراچی(رپورٹ تشکر نیوز) پچھلے کئی دنوں سے کے الیکٹرک کی لیاقت آباد میں سھری کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برقرار عام بے یارو مددگار عوامی نمائندے عوام میں سے غائب ۔
عوام کا کہنا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ویسے ہی ہو رہی ہے اور عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے پریشان کیا جا رہا ہے غریب عوام کو جہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مشکلات درپیش ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سھری باہر سے خریدنی پڑ رہی ہے وہیں اسلامی مملکت پاکستان میں مسلمانوں کو روزے میں لوڈ شیڈنگ کا شدید سامنا ہے جس کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا سامنا ہے۔
لیاقت آباد کی عوام اپیل کرتی ہے وزیر اعلی سندھ،گورنر سندھ اور اعلی حکام سے دا کے لۓ اس کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر ایکشن لیا جاۓ اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ اہلیان لیاقت آباد۔