کراچی کنگز نے ٹیم کو خیرباد کہنے والے سابق کپتان عماد وسیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم نے پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔
کراچی کنگز کو الوداع کہنے کے بعد فرنچائز نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کو کراچی کنگز کا کپتان بنائے جانے کا امکان
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے لکھا ’’جوش اور جذبے کے ساتھ آٹھ سیزن، ان گنت سنہری یادیں آپ سے جڑیں ہیں، آپ کراچی کنگز کے دل کی دھڑکن ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’’کراچی کنگز کو اونچائیوں پر پہنچانے کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں بادشاہ رہیں گے، الوداع عماد وسیم‘‘۔
یاد رہے کہ عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز نے 2020 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ قومی کھلاڑی گذشتہ 8 سیزن سے اسی فرنچائز سے کھیلتے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ عماد وسیم کی جگہ حسن علی اب کراچی کنگز سے کھیلیں گے جب کہ محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کی ٹیم چھوڑ دی ہے اور اب وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔